Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر بند

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 04:06pm
فوٹو — راءترز/ فائل
فوٹو — راءترز/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاوربار کے مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 961 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 63 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

اس بڑے اضافے کے بعد پہلی بار 100 انڈیکس 63 ہزار 917 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

اس سے قبل ٹریڈنگ کے دوران ایک ہزار پوائنٹس اضافے کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 64 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرگیا تھا۔

مارکیٹ میں آج 93 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سود کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 277 پوائنٹس کمی سے کاروباری دن کی کم ترین سطح 62 ہزار 215 بنائی اور پھر کاروبارکے اختتام تک مسلسل اضافے سے 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، پہلی بار 100 انڈیکس 62 ہزار956 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

100انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 بھی بنائی تھی۔

بازار میں کل 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

PSX

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)