Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم

گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی
شائع 06 دسمبر 2023 08:42am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

**بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔

وزارت توانائی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا آفس میمورینڈم جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی اور مفت بحلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کے بجائے 21ہزار996 روپے ملیں گے۔

گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے، اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46ہزار 992روپے دیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت نان فائلرز کے بجلی کنکشنز کاٹنے کا فیصلہ

عوام کیلئے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

افسران کے لیے یونٹس کی بجائے رقم کی منظوری کابینہ کی توانائی کمیٹی اور وفاقی کابینہ سے لی گئی ہے جس ہر اب باضابطہ عملدرآمد ہوگا۔

اسلام آباد

electricity prices

power division

government officers