Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپور میڈیکل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ سنیہا جوتی ہاسٹل میں مردہ پائی گئی

طالبہ کا تعلق ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی سے ہے
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 07:43am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیرپور میڈیکل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ کی کے ایم سی گرلز ہاسٹل سے لاش ملی ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

گرلز ہاسٹل سے مردہ حالت میں ملنے والی طالبہ کی شناخت سنیہا جوتی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کی اطلاع ملنے پر خیرپور میڈیکل کالج انتظامیہ نے پولیس کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، فائنل ایئر کی طالبہ سنیہا جوتی کا تعلق ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی سے ہے۔

Murder

Sindh Police

Suicide