Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

گریڈ 22 کے افسر وقار احمد وفاقی سیکرٹری نیشنل سکیورٹی تعینات

وقار احمد بطور او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے
شائع 06 دسمبر 2023 12:05am
گریڈ 22 کے افسر وقار احمد  وفاقی سیکرٹری نیشنل سکیورٹی تعینات۔ فوٹو ــ اے پی پی
گریڈ 22 کے افسر وقار احمد وفاقی سیکرٹری نیشنل سکیورٹی تعینات۔ فوٹو ــ اے پی پی

گریڈ 22 کے افسر وقار احمد کو وفاقی سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

وقار احمد بطور او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار احمد کی تعنیاتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ وقار احمد صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی تھیں۔

Bureaucrats

establishment division

Transfer posting