Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت سے دبئی جانے والے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

طیارے نے رات 9:15 پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، ترجمان سول ایوی ایشن
شائع 05 دسمبر 2023 11:15pm
فوٹو ــ روئٹرز / فائل
فوٹو ــ روئٹرز / فائل

بھارت کے شہر احمد آباد سے دبئی جانے والے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

بھارت کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر طبی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے میں مسافر کو ہارٹ اٹیک ہونے کے شبہ پر پرواز کو کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔

بھارتی اسپائیس جیٹ ایئرلائن کا طیارہ احمد آباد سے دبئی جارہا تھا، طیارے کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں 28 سالہ مسافر کو ہارٹ اٹیک کا شبہ تھا، طیارے نے رات 9:15 پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پر مسافر کو ٹریٹمنٹ دی، مسافر کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ شوگر لو ہو گئی تھی تاہم علاج کے بعد طیارہ دبئی روانہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں

بھارت سے خصوصی پرواز کی آمد، 12 ہائی پروفائل پاکستانی شخصیات روانہ

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

بھارتی طیارے کی ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

CAA

PIA

emergency landing

Indian Spicejet