Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کیلئے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا
شائع 05 دسمبر 2023 06:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا طلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین کو اسشنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں

نان فائلرز کے بجلی کنکشنز کاٹے جائیں گے، ایف بی آر

کے الیکٹرک صارفین سے 3 روپے فی یونٹ 2 ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔،اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سے ذائد فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔