Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹ ادو : مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 8 خواتین سمیت 11افراد زخمی

مسافر وین مظفرگڑھ سے کوٹ ادو جا رہی تھی
شائع 05 دسمبر 2023 05:52pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کوٹ ادو کے قریب اڈا قریشی والا محمود کوٹ نالے پر مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔

بدقسمت مسافر وین مظفرگڑھ سے کوٹ ادو جا رہی تھی، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال سنانواں منتقل کیا، زخمی افراد میں 2 کی حالت تشویشناک تھی جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں 46 سالہ زرینہ بی بی، 85 سالہ وزیر مائی،65 سالہ حاجی محمد خالد، 68 سالہ حلیمہ مائی ، 18 سالہ پروین، 40 سالہ مہر بی بی، 70 سالہ سائرہ بی بی، 35 سالہ منصب مائی، 50 سالہ اعجاز، 63 سالہ عباس اور 30 سالہ خالدہ بی بی شامل ہیں۔

traffic accident

Punjab police

rescue 1122