پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے آئندہ سماعت پر انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
وکیل درخواست گزار علی عظیم آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کا اعلان ہوا ہے لیکن شیڈول ابھی تک سامنے نہیں آیا، الیکشن کمیشن شیڈول پیش کریں۔
جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے جواب دیا کہ بغیر شیڈول کے الیکشن نہیں ہوتا، شیڈول بھی آجائے گا۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن شیڈول تو 54 دن پہلے آتا ہے، 8 فروری سے پہلے دن گن لیں کب آتا ہے، جس وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 13 دسمبر تک الیکشن شیڈول آنا چاہیئے۔
جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ سب کو اعتماد ہے لگتا ہے درخواست گزار وکیل علی عظیم صاحب کو اعتماد نہیں ہے اس لیے وہ شیڈول مانگ رہے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ اللہ خیر کریں گا۔
مزید پڑھیں
انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں، پی ٹی آئی درخواست پر نوٹس جاری
الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری
انتخابات کیلئے 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو خط
بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر الیکشن شیڈول طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئندہ سال 8 فروری کو ہوں گے۔
Comments are closed on this story.