Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران حکومت کی آئی ایم ایف کا نیا پروگرام لینے کیلئے مشاورت شروع

نئی منتخب حکومت کو اقتدارمیں آتے ہی آئی ایم ایف پروگرام سائن کرنا ہوگا
شائع 05 دسمبر 2023 03:50pm

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی، نئی منتخب حکومت کو اقتدارمیں آتے ہی آئی ایم ایف پروگرام سائن کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا نیاپروگرام لینے کیلئے نگراں وفاقی حکومت نے مشاورت شروع کردی ہے، اور نئے پروگرام کیلئے بات چیت رواں ماہ سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے بعد ایک اور پروگرام بھی لےگا، نگراں حکومت کے طے شدہ اقدامات منتخب حکومت آگے بڑھائے گی، جب کہ نئی منتخب حکومت کو اقتدار میں آتے ہی پروگرام سائن کرنا ہوگا، عام انتخابات کے بعد آنے والی حکومت نئے پروگرام پرعملدرآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق معیشت کی مکمل بحالی کیلئےآئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ناگزیر ہے، منتخب حکومت مالی سال2024 - 25 کیلئے بجٹ پر کام کا آغاز کرے گی، اور مالی سال2024- 25 کا بجٹ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت ترتیب دینا ہوگا، نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے 4 ماہ کا وقت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام موجودہ اقدامات کے بعد معیشت کو مضبوط کرے گا۔

IMF

IMF programme

IMF PAKISTAN

PAKISTAN IMF AGREEMENT