Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ابھیشک سے طلاق کی خبروں کے دوران ایشوریہ کا بیٹی کے ساتھ رقص

ابھیشک کی ایک وائرل ویڈیو سے اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں زور پکڑ گئیں
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 04:10pm

بالی ووڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی شادی خطرے میں ہونے کی افواہیں ابھیشک کی حالیہ ویڈیو کے باعث زور پکڑ چکی ہیں، ایسے میں ایشوریہ کو ایک تقریب میں بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جونیئر بچنز کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور امکان ہے کہ وہ علیحدگی اختیار کرکے طلاق کی درخواست دائر کریں گے۔

اگرچہ ایشوریہ یا ابھیشک کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب حال ہی میں اداکار کو اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے 16سال پُرانی اس شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ دونوں کم ہی ایک ساتھ کم نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی غیر حاضر ہی دکھائی دیتے ہیں۔

انگوٹھی کی عدم موجودگی کی خبر سوشل میڈیا ہر تیزی سے وائرل ہوئی ، بیشتر صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کیا ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے واقعی الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جبکہ دیگر کو لگا کہ ممکن ہے شادی کی انگوٹھی نہ پہننے کی وجہ کوئی اور ہو۔

جہاں یہ شادی ٹوٹنے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں وہیں ایشوریہ کو کی ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں انہیں بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ماں اور بیٹی کی جوڑی کسی تقریب میں شریک ہے جس میں میں ایشوریہ اور آرادھیا کو ڈانس فلور پر ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

فالوورز کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھیں جو رواں سال نومبر مین 12 سال کی ہوچکی ہیں۔

آرادھیا ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں زیرتعلیم ہیں۔

Aishwarya Rai

Abhishek Bachchan

dance video