Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی وفد کی پاکستانی حکام سے دفترخارجہ میں ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی ملاقات میں شریک تھے، ذرائع
شائع 05 دسمبر 2023 03:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

امریکی وفد نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جولیٹ ویلز کی قیادت میں پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، جس میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد نے پاکستانی وفد سے دفترخارجہ میں ملاقات کی، امریکی وفد کی قیادت اسسٹینٹ سیکریٹری آف سٹیٹ جولیٹ ویلز نے کی، جب کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا میں آباد کاری کے منتظر25000 افغانیوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک تھے۔

Pakistan Foreign Office

US Ambassador Donald Bloom

Assistant Secretary of State