Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول بھارتی سیریز ’سی آئی ڈی‘ کے فریڈی چل بسے

دیانند شیٹی عرف دیا نے 57 سالہ ساتھی کی موت کی تصدیق کی
شائع 05 دسمبر 2023 02:40pm
تصویر: انڈین میڈیا
تصویر: انڈین میڈیا

معروف بھارتی ٹی وی سیریز ’سی آئی ڈی‘ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکار دنیش پھڈنیس عرف ’فریڈی‘ کی موت نے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔

بھارتی سیریز کے مقبول اداکار فریڈی متعدد اعضاء فیل ہو جانے کے سبب آج صبح چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فریڈی نے آج ممبئی کے ٹنگا اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں۔ ان کے ساتھی اداکار دیانند شیٹی جو دیا کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، نے اپنے 57 سالہ ساتھی کی موت کی تصدیق کی۔

سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے دنیش جگر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے جسم کے دیگر اعضاء نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

دنیش فڈنیس اپنے پُرمزاح کردار کے سبب مشہور تھے۔

بھارت کے سب سے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شو ’سی آئی ڈی‘ کا آغاز 1998 میں ہوا تھا۔

سی آئی ڈی میں اپنے کردار کے علاوہ دنیش فڈنیس نے پروگرام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں بھی مختصر وقت کیلئے داکاری کی تھی۔

lifestyle

FREDRICK

CID

CID SERIES

CID NEW EPISODES

CID DRAMA

Indian Program