Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری

مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کردیے گئے ہیں، وزارت خزانہ
شائع 05 دسمبر 2023 01:58pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں، اور مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کردیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑروپے الیکشن کمیشن کو جاری کردئیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے جولائی میں بھی 10 ارب جاری کئے جا چکے ہیں اور اب تک الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کردیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ضروریات کے مطابق فنڈز فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی معاملے پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا، سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024