Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاغی: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما حاجی سیف الحسنی جاں بحق

سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہے، لیویز ذرائع
شائع 05 دسمبر 2023 12:32pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

شے سالار میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے، لیویز کا کہنا ہے کہ مقتول سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے شےسالار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما حاجی سیف الحسنی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہے، اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں حاجی پہلوان شے زئی ولد قلندر شے زئی اور ان کے بیٹے شیر احمد ولد حاجی پہلوان شے زئی شدید زخمی ہوئے، جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہیں۔

quetta

quetta police