Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عادل راجہ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

عادل راجہ پاکستانی اداروں کیخلاف مہم چلانے کے الزامات پر کورٹ مارشل ہونے والے سابق فوجی افسراوریوٹیوبر ہیں
شائع 05 دسمبر 2023 12:29pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی اداروں کیخلاف مہم چلانے کے الزامات پر کورٹ مارشل ہونے والے سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ نے لندن میں اپنی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

روزنامہ جنگ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام مین میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس گرفتاری کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

آفیشل ایکس ہینڈل پر اس گرفتاری کی تردید کرنے والے عادل راجہ نے لکھا، ’برطانوی پولیس کی جانب سے میری گرفتاری/پوچھ گچھ کی ’جعلی خبر‘ جو چند گھنٹے قبل پاکستانی میڈیا یعنی بلیک میلنگ کے کاروبار کی جانب سے شائع کی گئی تھی، پاکستانی خبر رساں اداروں کی ساکھ کو بے نقاب کرتی ہے‘۔

تاہم اس خبر کی اشاعت کے باوجود جنگ اور دی نیوز کے لندن میں رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے ایکس ہینڈل پر میٹروپولیٹن پولیس کے حوالے سے بتایا تھا کہ عادل راجہ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

بدنام کیے جانے پر کبری خان نے لندن میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا

مرتضیٰ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ، ’رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عادل راجہ کو لندن پولیس نے گرفتار کیا ہے لیکن وہ میٹروپولیٹن پولیس کے علاقے سے باہر لندن میں رہائش پزیر ہیں‘۔

مرتضیء علی شاہ نے اپنی پوسٹ میں مزید واضح کیا تھا کہ رپورٹ کیے گئے جرائم پولیس کارروائی کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔ برطانوی سفارتی ذرائع عادل راجہ کی گرفتاری سے لاعلم ہیں۔

Adil Raja