Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 04:28pm

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 284.38 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کے مقابلے ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 44 پیسے کمی کے بعد ڈالر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب مقامی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور 285.50 روپے پر ڈالر کی فروخت جاری ہے۔

dollar vs rupee

dollar prices

US Dollars

dollars smuggling