4 بیڈ ہیں پانچواں مریض کہاں رکھیں بے اختیار ہیں، بے نظیر اسپتال کے ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل
بینظیربھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں جگہ اور آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے اور ایک ڈاکٹر نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو بیان دیا ہے کہ ہم بے اختیار ہیں، حکومت نے چار بیڈ دیئے، پانچواں مریض کہاں رکھیں۔
راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں جگہ اور آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے، ڈاکٹرز، نرسز، بیڈز اور آکسیجن کی کمی کے باعث اسپتال عملہ پریشان ہے۔
اسپتال کے چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹر اورایک مجبوروالدہ کی وڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہم بے اختیار ہیں، حکومت نے چار بیڈ دیئے، پانچواں مریض کہاں رکھیں، میں یہاں ڈاکٹر لگا ہوں اسپتال کا مالک نہیں۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو سہولیات دی ہیں ہم 2 گنا سے زائد مریض ایڈجسٹ کر رہے ہیں، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن ہم مجبور ہیں کیا کریں، کسی نئے بچے کو آکسیجن دینی ہے تو دوسرے بچے سے اتار کر دینی ہے۔
ڈاکٹر نے کہا کہ ہمارے نزدیک ہر ایک جان قیمتی ہے، والدین ہمارے ساتھ لڑنے کے بجائے اعلیٰ حکام کو شکایت لگائیں۔
Comments are closed on this story.