Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

درخواست پی ٹی آئی کے ممبر راجا طاہر نواز کی جانب سے دائر کی گئی
شائع 05 دسمبر 2023 11:53am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پی ٹی آئی کے ممبر راجا طاہر نواز پارٹی کے انٹرا انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے، رخواست پی ٹی آئی کے ممبر راجا طاہر نواز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں ہوئے، اور ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے۔

درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری تھی، پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔

pti

intra party elections

pti intra party election