Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم شاہ کی سیاسی جماعت کا نام ’لیک ویڈیوز موومنٹ پارٹی‘ رکھنے کی تجویز

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے اعلان نے سب ہی کو چونکا دیا،
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 10:58am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے اعلان نے سب ہی کو چونکا دیا،گو یہ عندیہ وہ پہلے بھی کئی بار دے چکی ہیں لیکن اس بار انہوں نے ایک تجویز بھی مانگی ہے، ٹک ٹاکر بہت جلد سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی سیاسی جماعت کا کیا نام رکھنا چاہئیے‘؟

اس پوسٹ کے بعد صارفین کی جانب سے متعدد تبصرے سامنےآئے۔

صارفین نے تبصروں میں حریم کو اُن کی سیاسی جماعت کیلئے انوکھے اور منفرد نام تجویز کیے۔

ایک صارف نے حریم شاہ کو نام تجویز کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیک ویڈیوزموومنٹ پاکستان‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹھرکیوں کی پارٹی‘۔

ایک صارف نے تو حریم شاہ کو کسی قسم کی تجویز دینے سے ہی انکار کردیا۔

ایک صارف نے مزاحیہ لکھا کہ ’چَول پارٹی‘۔

ایک صارف نے ان کے اس پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے وائرل جملہ لکھ ڈالا کہ ’جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘۔

اس سے قبل بھی حریم شاہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کو بھارتی شو ’بگ باس‘ کی پیشکش ہوئی ہے۔

Hareem Shah

lifestyle

fans

X Twitter

Political Party

Name

Pakistani Political Party