Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شارک خاتون کی ٹانگ کاٹ کر لے گئی، بچی کے سامنے ماں کی کربناک موت

اس افسوسناک حادثے کے بعد حکام نے ساحل کو بند کردیا
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 09:51am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

میکسیکو میں ایک 26 سالہ خاتون تیراکی کے دوران اپنی 5 سالہ بیٹی کے سامنے شارک کا نوالہ بن گئیں۔

خاتون ہفتے کے روز اپنی 5 سالہ بیٹی کے ہمراہ تیراکی کر رہی تھیں کہ شارک نے ان کی ٹانگ کاٹ لی جس کے نتیجے میں وہ چل بسیں۔

شہری دفاع کے دفتر کے سربراہ رافیل ارائزا نے بتایا کہ یہ حملہ ہفتے کے روز میلک کے ساحل سے کچھ فاصلے پر ہوا۔

ماریہ فرنینڈس مارٹینز جیمنز نامی خاتون قریبی قصبے کی رہائشی تھیں، وہ اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ ساحل سے تقریبا 75 فٹ (25 میٹر) کی دوری پر فلوٹنگ پلیٹ فارم پر تیراکی کر رہی تھیں۔

جب شارک نے خاتون پر حملہ کیا تو وہ اپنی بیٹی کو فلوٹنگ پلیٹ فارم پر رکھنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ تاہم ان کی بیٹی زخمی نہیں ہوئی۔

شارک کے حملے کے بعد لوگ خاتون کو ساحلِ سمندر پر لے آئے۔

رافیل ارائزا نے کہا کہ امدادی کاروائی کے باوجود خاتون کی موت کولہے کے قریب کاٹنے کے زخم کی وجہ سے خون بہنے سے ہوئی۔

حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر میلک اور آس پاس کے بارا ڈی نویداد کے ساحلوں کو تیراکی کے لیے بند کر دیا ہے۔

فیس بُک پر ایک پوسٹ میں انتظامیہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ہمارے ایک ساحل پر ایک افوسوسناک واقعہ پیش آیا، اس واقعے کی روشنی میں ہماری ترجیح تمام شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ لہذا ہم نے اگلے نوٹس تک جنوبی ساحل کے ساحلوں میں داخلے کے لئے احتیاطی اقدام جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لینے اور اپنے ساحلوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے مجاز حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں‘۔

mexico

attack

lifestyle

swimming

Shark

Women Dead