Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پاکستان چوک کے قریب 4 منزلہ عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں

سیڑھیاں گرنے سے عمارت میں پھنسے والی خواتین کو بحفاظت نکال لیا گیا
شائع 05 دسمبر 2023 09:04am

کراچی میں رات گئے آرام باغ کے علاقے مین پاکستان چوک کے قریب چار منزلہ عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں.

عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیاں گرنے سے تین خواتین پھنس گئی تھیں جنہیں بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں اسنار کل اور فائربریگیڈ کے عملے نے حصہ لیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کے چاروں فلور چیک کریں گے، عمارت خطرناک حالت میں ہوئی تومحفوظ کرائیں گے

karachi

building

STAIRS CASE