Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 2 ماہ کے بچے کو اغواء کرنے والے ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس نے سعودی عرب سے ایک اور اشتہاری کو گرفتار کر لیا
شائع 04 دسمبر 2023 09:59pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

لاہور میں 2 ماہ کے بچے کو اغواء کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب پولیس نے سعودی عرب سے ایک اور اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کوثر مدعی مقدمہ سے بچے محمد عیسیٰ کو بہانے سے اپنے گھر لے گئی۔ بچے کے اہلخانہ نے تلاش شروع کی تو ہمسایوں کے گھر تالے لگے تھے۔

شاہدرہ پولیس کے مطابق بارہ گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان میں کوثر بی بی، نسرین بی بی، سہیل اشرف شامل ہیں۔

دوسری طرف پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سعودی عرب سے ایک اور اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس کو مطلوب اشتہاری عبدالغفار واردات کے بعد پاکستان سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

پنجاب پولیس نے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور اسے انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم عبدالغفار کو پاکستان لایا گیا تو بہاولنگر پولیس نے لاہور ائیر پورٹ پر اسے حراست میں لے لیا۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 144 ہو گئی ہے۔

Punjab police

Street Crimes

Punjab Law and Order Situation