Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات کیلئے 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو خط

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کیلئے وزات داخلہ کو خط لکھ دیا
شائع 04 دسمبر 2023 09:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عام انتخابات 2024 میں پاک فوج کی تعیناتی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکورٹی اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کے لیے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے، ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریڑی داخلہ افتاب اکبر درانی کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے، اس وقت ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ ملک میں اس وقت 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ اس وقت 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، 7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کنفرمیشن دی جائے۔

پنجاب میں اس وقت ایک لاکھ 8 ہزار 500 پولیس اہلکار دستیاب ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار 110 اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی کی ضرورت ہے۔

مراسلے کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 1500 اور رینجرز کے 1500 اہلکاراور آزاد کشمیر پولیس کے 1500اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 77 اہلکاروں کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے پاس اس وقت 92 ہزار 360 اہلکار موجود ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کو 56 ہزار 717 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق سندھ میں اس وقت ایک لاکھ 23 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، سندھ کے پاس اس وقت ایک لاکھ 5 ہزار پولیس اہلکار موجود ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت 33 ہزار 462 اہلکاروں کی کمی ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں اس وقت 31 ہزار 919 اہلکاروں کی ضرورت ہے،، بلوچستان میں 18 ہزار 150 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ بلوچستان میں اس وقت 13 ہزار 769 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اہلکاروں کی کمی کو پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ذریعے پورا کیا جائے، ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کو پولنگ اسٹیشن پر اسٹیٹک موڈ تعیناتی کے لیے ریکوزیشن کیا جائے۔

مزید پڑھیں

ن لیگ اور جے یو آئی میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

الیکشن کمیشن اور صدر 8 فروری کی تاریخ دے کر آئینی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے، جسٹس اطہر من اللہ

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمی فہرستیں تیار

ECP

pakistan army

اسلام آباد

Election

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election in 90 Days Case

Election 2024