Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات، ایم کیو ایم اور ن لیگ کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

عدالت میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات اٹھائے جائیں گے
شائع 04 دسمبر 2023 09:04pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا، ایم کیوایم کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد اب عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی سندھ میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ میں حلقہ بندیوں پر تحفظات کے معاملے پر ایم کیو ایم نئی حلقہ بندیوں پر جلد عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔

عدالت میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔

ایم کیو ایم وفد نے آج چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی، جس میں کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے۔

ایم کیو ایم نے حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور نواب شاہ میں حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم نے الیکشن کمشنر سندھ کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا تھا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ن لیگ کا بھی حلقہ بندیوں کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے بھی سندھ میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) سندھ بشیر میمن نے کہا کہ سندھ میں حلقوں کو توڑیا گیا ہے، لگتا ہے کسی کی فرمائش پر حلقے بنائے گئے ہیں۔

بشیر میمن نے صوبائی الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبول باقر انصاف پسند ہیں، خدا کے واسطے ہماری درخواست سنیں۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے، ہم چند روز میں عدالت میں جائیں گے۔

اسلام آباد

MQM

sindh

MQM Pakistan

Constituencies

khalid maqbood siddiqui

Reservations