Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کی بھارتی گلو کار بادشاہ کے ساتھ تصاویر وائرل

دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر لطف اندوز ہو رہے تھے کیونکہ ہانیہ کو ہنستے دیکھا گیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 12:47pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / ہانیہ عامر
فوٹو ــ ٹوئٹر / ہانیہ عامر

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئیں، مداح ان کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں مختلف تبصرے کیے وہیں ایک صارف نے لکھا ’ڈیٹنگ‘۔

ہانیہ نے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کی کچھ تصاویر شیئر کرکے لاکھوں مداحوں کو حیران کردیا۔

پہلی تصویر میں ہانیہ بغیر آستین کے سویٹر، بغیر میک اپ اور چشمے میں نظر آرہی ہیں۔

دوسری جانب بادشاہ سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر لطف اندوز ہو رہے تھے کیونکہ ہانیہ کو ہنستے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ اپنے شو ’میرے ہمسفر‘ سے لاکھوں بھارتیوں کے دل جیتنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ گھومتی نظر آئیں۔ تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف رائے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بادشاہ سے ملاقات سے قبل ایک ہفتہ پہلے ہانیہ عامر نے بھارتی ریپر کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس پر انڈین گلوکار نے ان کی تعریفیں بھی کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں بھی دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے تعریفی سوشل میڈیا اسٹوریز شیئر کرتے رہے ہیں اور ہانیہ عامر متعدد انٹرویوز میں یہ کہہ چکی ہیں کہ انہیں بھارتی ریپر بادشاہ پسند ہیں۔

Hania Aamir

showbiz celebrities

Theatre