Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کی مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوئی بحران نہیں، مرتضیٰ سولنگی

ای سی پی کو جو بھی بجٹ کی رقم درکار ہوگی، ضرورت کے مطابق جاری کی جائے گی، وفاقی وزیر
شائع 04 دسمبر 2023 07:17pm

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لیے کوئی بحران نہیں، منظور کردہ 42 ارب رپے میں سے 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی الیکشن کمیشن کو جاری کی جا چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی بجٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے 42 ارب روپے کی منظوری دی تھی، 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے منظور شدہ بجٹ کی رقم میں سے 17.4 ارب روپے جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ای سی پی کو جو بھی بجٹ کی رقم درکار ہوگی، اس کی ضرورت کے مطابق جاری کی جائے گی، ہم آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

الیکشن کیشن کا عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 17 ارب روپے کا مطالبہ

الیکشن کیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 17 ارب روپے کا مطالبہ کردیا جبکہ سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 2 دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مختص فنڈز ریلیز نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے بلانے پر سکریٹری خزانہ امداداللہ بوسال کی الیکشن حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ فنڈزایک 2 دن تک جاری کر دیں گے، جتنے فنڈزکمیشن مانگے گا اتنے ہی دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز اور سیکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمی فہرستیں تیار

ECP

اسلام آباد

Election

Election Commission of Pakistan (ECP)

Murtaza Solangi

Caretaker Minister for Information

Election 2024