Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا اہم درآمدی پارٹنرزکے ساتھ الیکٹرونک ڈیٹا انٹر چینجز قائم کرنے کا فیصلہ
شائع 04 دسمبر 2023 05:48pm

نگراں حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے اہداف دے دیے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق پاکستان نے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینجز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینجز کے معاہدے کیے جائیں گے، جس کا مقصد انڈر انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کو روکنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ممالک کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کرلیا، وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کے لیے بھجوائے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کر چکا ہے۔

اسلام آباد

FBR

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Under invoicing

over invoicing

electronic data interchange