Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ایم پی اے نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور نہ چھوڑنے کی 2 ویڈیوز کیوں ریکارڈ کرائیں

سوشل میڈیا پر ساجد بھٹی کی جاری ویڈیوز میں تضاد سے معاملہ الجھ گیا
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 05:52pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

بیرون ملک جانیوالے سابق ایم پی اے ساجد بھٹی کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر سوالات کھڑے ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی دو ویڈیوز جاری ہوئی جن میں تضاد پایا جاتا ہے۔

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ساجد بھٹی نے انٹرنیٹ پر اپنے ویڈیو بیان کے دو ورژن چھوڑے ہیں، ایک میں انہیں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور دوسری میں عمران خان کی پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ساجد بھٹی پی پی 67 منڈی بہاؤالدین سے سابق ایم پی اے ہیں۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2019-2021 کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے اسکولز ایجوکیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ساجد بھٹی کی پہلی ویڈیو اینکر غریدہ فاروقی نے ایکس پر جاری کی۔ اپنی پوسٹ میں غریدہ نے لکھا کہ ساجد خان بھٹی جو کہ امیدوار برائے پی پی42 ، منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھتے ہیں انھوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پرویز الہیٰ سے بھی اِظہار لا تعلقی کیا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ الیکشن سے قبل رہی سہی پی ٹی آئی بھی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

30 سیکنڈ کی ویڈیو میں ساجد بھٹی نے 9 مئی کے واقعات اور پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی مذمت کی۔

ساجد بھٹی کی دوسری ویڈیو پی ٹی آئی رہنما مونس الہیٰ نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے جاری کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہیٰ نے غریدہ فاروقی کے دعوے کا جواب ساجد بھٹی کی ایک اور ویڈیو کے ساتھ دیا جس میں وہ گرے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ہلکی نیلی شرٹ اور نیلی جینز پہنے ہوئے ہیں۔

مونس الہیٰ نے نے 25 سیکنڈ کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ تاریخ سنیں، ”یہ اصل ورژن ہے۔“

دوسری ویڈیو میں ساجد بھٹی نے پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔

جب آج نیوز نے حقائق کی جانچ پڑتال کی کوشش میں ساجد بھٹی کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیا تو ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی۔

!ساجد بھٹی کے کوآرڈینیٹر رضوان اللہ سے پنجاب کے شہر میں آج نیوز کے نمائندے نے رابطہ کیا تو رضوان نے بتایا کہ سابق ایم پی اے امریکا میں ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ویڈیوز اصلی ہیں اور پہلی ویڈیو حج کی ادائیگی کے تقریبا 25 سے 30 دن بعد سعودی عرب میں ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ دوسری ویڈیو امریکا میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساجد بھٹی 9 مئی کے واقعات سے دو دن پہلے 6 مئی کو پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ وہ بحفاظت دبئی چلے گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں کوآرڈینیٹر نے ساجد بھٹی کے سفر کا پروگرام شیئر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سابق ایم پی اے 6 مئی 2023 کو پاکستان سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ سعودی عرب چلے گئے جہاں سے وہ امریکا پہنچے۔ اس کے بعد وہ کینیڈا گئے لیکن پھر واپس امریکا آ گئے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم، سابق ایم پی اے کے بال کاٹنے سے بہت سے سوالات کا جواب نہیں مل سکا۔

pti

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Sajid Bhatti