Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملک ریاض سمیت ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما کو بدھ کے روز پیش کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 08:14am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملک ریاض، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفیٰ نسیم، زلفی بخاری اور فرحت شہزادی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت نے190 ملین پاؤنڈ کیس کی آج کی سماعت میں مرزا شہزاد اکبر، ملک ریاض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ہیںضیاء المصطفیٰ نسیم اور زلفی بخاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے آرڈر جاری ہوئے جبکہ احمد علی ریاض، فرحت شہزادی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری رک دیے۔

احتساب عدالت کے تحریری حکم نامہ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کوآج اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت میں پیش کریں، رجسٹرار کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی، احتساب عدالت ریفرنس ٹرائل کیلئے منظور کرتی ہے۔

احتساب عدالت نے حکم نامے میں مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کےعلاوہ دیگرملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، وزارت قانون نوٹیفکیشن کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیا جائے گا، ریفرنس کی آئندہ سماعت 6 دسمبر 2023 کو ہوگی۔

عمران خان کو 6 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت

دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو 6 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

احتساب عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کو بتایا گیا گیا کہ ریفرنس میں نامزد 4 افراد مفرور ہیں۔

بعدازاں احتساب عدالت نے کہا کہ نامزد افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

مزید پڑھیں

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: عمران کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

عمران خان کی صحافیوں سے پہلی گفتگو، 9 مئی کی ذمہ داری نواز شریف پر ڈال دی

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔

گزشتہ دنوں نیب نے اسی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرففتار کیے تھے۔

چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈی جی نیب اورآئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا۔

accountability court

اسلام آباد

190 million pounds scandal