Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم

عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2094 ڈالر کا ہوگیا
شائع 04 دسمبر 2023 04:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2094 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600 پر مستحکم رہا جبکہ دس گرام سونا ایک لاکھ 91 ہزار 70 روپے پر برقرار رہا۔

ہفتے کو آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی۔

ہفتے کو ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 701 روپے کا ہوگیا ہے۔

ہفتے کو ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246 روپے پر مستحکم رہی۔

سونا

bullion rates

dollar vs rupee

Pakistan Stock Exchange (PSX)