Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جیل ٹرائل میں سابق آرمی چیف اور امریکی سفیر کو بلایا جائے، پی ٹی آئی

عمران خان نے کہا امریکی سفارتخانے کے نمائندے کو بھی عدالت بلایا جائے، بابر اعوان
شائع 04 دسمبر 2023 04:15pm
عمران خان کے وکیل بابر اعووان۔ فوٹو — فائل
عمران خان کے وکیل بابر اعووان۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ سائفر گمشدگی کیس کے جیل ٹرائل میں سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلو کو بھی طلب کیا جائے۔

اڈیالہ جیل میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ کیس میں عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے نمائندے کو بھی عدالت بلایا جائے۔ انہوں (عمران خان ) نے ایک سابق جرنیل کا نام بھی لیا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اصل ایشو یہ ہے کہ اس مشق میں سے جو پچ اینڈ کی ہے، 1967 میں ہم نے شروع کیا تھا جو مشرقی پاکستان کے اندراگرتلہ ہ ساش کیس تو اس کا نتیجہ کیا نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی صحافیوں سے پہلی گفتگو، 9 مئی کی ذمہ داری نواز شریف پر ڈال د

سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اس گفتگو کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ٹویٹ کے کیپشن میں سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا نام واضح کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیل ٹرائل میں ان دونوں کو بھی طلب کیا جائے۔

imran khan

Babar Awan

General (R) Qamar Javed Bajwa

US Ambassador Donald Bloom

cypher case Imran Khan

Cypher case