Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے ہاتھوں استعمال ہونے جارہی ہے، سعید غنی

سابق ایم پی اے کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
شائع 04 دسمبر 2023 03:56pm
اسکرین گریب — فیس بُک
اسکرین گریب — فیس بُک

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا کہ اب ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے ہاتھوں استعمال ہونے جارہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے شیراز وحید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم انتخابات میں مقابلہ کرے، دھمکی اور دادا گیری کا طرز عمل کسی طور پرمناسب نہیں، نگراں حکومتیں بنیں توسندھ میں بیٹھا ہرسرکاری افسرتبدیل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی افسر نہیں رہا اپنی سیٹ پر، جو پی پی حکومت میں تھا، تمام افسران کی تبدیلی ہوئی یہ صرف صوبہ سندھ میں ہوا، مصطفیٰ کمال کے دھمکی آمیز رویے کا اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تو لوگوں کوجوڑنے کی بات کرتے ہیں، ایم کیوایم ہمیشہ بہت ساری جماعتوں کے ہاتھوں استعمال ہوئی ہے، اب ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے ہاتھوں استعمال ہونے جارہی ہے۔

PPP

Saeed Ghani