آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام نے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اجلاس 7 دسمبر کو بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا، پاکستان اور مالیاتی ادارے کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
معاشی استحکام برقرار رکھنے پر آئی ایم ایف سربراہ کی جانب سے پاکستانی حکام کی تعریف
پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، آئی ایم ایف سربراہ کا امیروں سے مزید ٹیکس لینے کا مطالبہ
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے جب کہ دسمبر کے آخر میں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔
Comments are closed on this story.