Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ائرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، لوگوں نے سی پورٹ کا خطاب دے دیا

ہوائی جہاز کا پارکنگ ایریا بھی پانی میں ڈوب گیا
شائع 04 دسمبر 2023 02:19pm
اسکرین گریب — سوشل میڈیا
اسکرین گریب — سوشل میڈیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کا چنئی ائرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، حالت زار دیکھ کر چُلبلے سوشل میڈیا صارفین نے ائرپورٹ کو ’سی پورٹ‘ کا خطاب دے ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے کیونکہ سمندری طوفان ’مائچانگ‘ کے ریاست کی ساحلی علاقوں سے گزرنے کا امکان ہے۔

طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ کرنے کے ساتھ ہی ان کا رخ موڑ دیا گیا ہے، جبکہ چنئی ائیرپورٹ کا پورا رن وے اور ہوائی جہاز کا پارکنگ ایریا بھی پانی میں ڈوب گیا ہے۔

سمندری طوفان ’مائچانگ‘ ریاست تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب آنے کے بعد پیر کی رات تک چنئی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

بھارت کی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر اور اس کے قریبی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں انتہائی تیز بارش ہوگی۔

Chennai

Michaung