Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ائرفورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز
شائع 04 دسمبر 2023 12:48pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا کیڈٹ تھا۔

انڈین ائر فورس کی جانب سے آفیشل ایکس پینڈل پر بتایا گیا ہے کہ دونوں پائلٹ ہلاک ہوئے تاہم کسی بھی شہری جان یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ فضائیہ نے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی طیارہ حادثے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انڈین ائر فورس کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری شروع کی جائے گی۔

دونوں پائلٹ تلنگانہ کے حیدرآباد میں ائر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی پرواز مکمل کر رہے تھے۔

طیارہ حادثے کے مقام کی تصاویر میں پیلاٹس پی سی 7 ایم کے ٹو کو زمین کے ایک خالی حصے میں گرنے کے بعد آگ لگتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہاں جمع ہوجانے والے لوگ لاشوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیلاٹس پی سی -7 ٹربو ٹرینر ایم کے 2 ایک ٹینڈم سیٹ تربیتی طیارہ ہے، جسے سوئٹزرلینڈ میں پیلاٹس ایئرکرافٹ کمپنی نے تیارکیا ہے۔

2008 سے اب تک پی سی 7 ٹربو ٹرینر کے ساتھ 5 فضائی حادثے ہو چکے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے فضائیہ نے پیلاٹس ساختہ 78 تربیتی طیارے خریدے تھے ، لیکن اب اس نے 38 طیاروں کا آرڈر منسوخ کردیا ہے اور ان کی جگہ مقامی طور پر تیار کردہ ایچ اے ایل -ایچ ٹی ٹی 40 ٹرینر طیارے بنائے ہیں۔

ٰIndia

Aeroplane

aircraft crash