Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی روبوٹ نما ویٹرس کون ہے

ویٹرس کے انداز نے سب ہی کو حیران کررکھا ہے
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 12:10pm
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

سوشل میڈیا پر آئے دن ننت نئی چیزیں وائرل ہوتی رہتی ہیں، تازہ تین ویڈیو چین کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹرس کی ہے جنہیں دیکھنے والے اس مخمصے میں پڑجاتے ہیں کہ یہ روبوٹ ہیں یا خاتون۔

یہ وائرل ویڈیو دراصل چین کے شہر چونگ کنگ کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک ویٹرس کی ہے۔

ویٹرس نے ایک روبوٹک انداز میں اپنے سارے کام سر انجام دیتے دیکھی جاسکتی ہیں۔

چین کے ریسٹورنٹ میں موجود یہ اینڈرائیڈ ویٹریس اپنے اس انداز کے سبب خاصا وائرل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مِس کِن نے روبوٹ کی بہترین انداز سے عکاسی کی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی ہی کشمکش میں مبتلا ہوگیا کہ آیا یہ انسان ہے یا روبوٹ۔

جب لوگ اس ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں تو یہ روبوٹک ویٹریس ان کا استقبال کرتی ہیں، ان کو میز کی جانب جانے کا شارہ دیتی ہیں اور کھانے کا آرڈر بھی لیتی ہیں۔

china

Viral Video

Robot

lifestyle

restaurant

waitress