Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار

شوکت یوسفزئی کیخلاف دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
شائع 04 دسمبر 2023 11:18am
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی —  تصویر/ فائل
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — تصویر/ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قراردے دیا گیا۔

شانگلہ کی مقامی عدالت نے شوکت یوسفزئی کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد شانگلہ پولیس سابق صوبائی وزیرکی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی کے باعث شوکت یوسفزئی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی، ان کے خلاف21 نومبرکو دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شوکت یوسفزئی کیخلاف درج ایف آئی آر میں188۔186۔147۔109۔506 اور149 کی مزید دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے آبائی گاؤں بشام سمیت پشاور کی رہائش گاہ سمیت کئی جگہوں پر بھی چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

Pakistan Tehreek Insaf

Shaukat Ali Yousafzai