Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

معروف بھارتی فلم کا مشہور سین کہاں سے کاپی کیا گیا

مسٹر پرفیکشنسٹ بھی چھاپہ مارنے سے باز نہ آئے
شائع 03 دسمبر 2023 09:59pm

ویسے تو بالی ووڈ اپنے چھاپوں کیلئے مشہور ہے، لیکن کون جانتا تھا کہ ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ کے نام سے مشہور عامر خان بھی چھاپہ مارنے سے باز نہیں آئیں گے۔

2009 میں راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں ایک مشہور کامیڈی فلم ”تھری ایڈیٹس“ ریلیز ہوئی، جس کے پروڈیوسر عامر خان تھے۔

اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا اور اپنی منفرد کہانی کے باعث بہت شہرت بھی پائی۔

فلم میں کئی مزاحیہ سین تھے جنہیں دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

ایسا ہی ایک سین امتحانی ہال کا تھا، جس میں عامر خان، شرمن جوشی اور مادھون امتحان دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس دوران امتحان کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور سب اپنے پیپرز جمع کروا کر چلے جاتے ہیں۔

جب تینوں اداکار اپنے پیپر لے کر آتے ہیں تو نگران پیپر لینے سے انکار کردیتے ہیں اور لہتے ہیں کہ وقت پورا ہوچکا ہے۔

اس کے بعد عامر خان پوچھتے ہیں کہ کیا آپ جانتے ہیں ہم تینوں کون ہیں؟ نگران کے انکار پر عامر خان سارے پیپر مکس کردیتے ہیں اور ان میں اپنے پیپر بھی شامل کردیتے ہیں اور وہاں سے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔

فلم کا یہ سین لوگوں کو بہت پسند آیا تھا۔

لیکن دیکھنے والوں کا سمجھ جانا چاہیئے تھا کہ سین اگر اتنا عمدہ ہے تو ضرور یہ بھی چھاپا ہوگا، کیونکہ بالی ووڈ سے اتنی ذہانت کی امید رکھنا بیوقوفی ہے۔

اور ہوا بھی یہی، یہ سین بھی کاپی نکلا۔

دراصل یہ سین ”انسٹنٹ کیوی“ نامی ایک لاٹری کے اشتہار سے کاپی کیا گیا ہے جو 1990 میں جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ راج کمار ہیرانی کی فلم ”تھری ایڈیٹس“ 2009 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان، شرمن جوشی اور مادھون نے کالج سٹوڈنٹس کے کردار نبھائے تھے جبکہ اس فلم میں ”وائرس“ کا کردار بومن ایرانی نے نبھایا تھا۔

”تھری ایڈیٹس“ میں کرینہ کپور نے عامر خان کی محبوبہ کا کردار ادا کیا تھا۔

Bollywood

Aamir Khan

Copy

Three Idiots

Exam Scene