Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج سے 5 جنرلز ریٹائرڈ ہوگئے

تمام افسران نے قوم اور پاک فوج کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دیں
شائع 03 دسمبر 2023 09:06pm
فوٹو ــ ٹوئٹر/ پاکستان آرمڈ فورسز نیوز
فوٹو ــ ٹوئٹر/ پاکستان آرمڈ فورسز نیوز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج سے 5 جنرل رینک کے افسران ریٹائرڈ ہوگئے۔

پاکستان آرمڈ فورسز کے جاری ”ایکس“ پیغام کےمطابق ریٹائرڈ ہونے والے پاک فوج کے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء شامل ہیں۔

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا کہ اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران، تمام افسران نے قوم اور پاک فوج کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، ہم مادر وطن کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ISPR

COAS

pakistan army

security forces operation

Pakistan Law and order situation