’شرارت‘ کی ’پیم‘ اب کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
دو ہزار کی دہائی ایسی گزری ہے جب بھارت اور پاکستان کے بچے جمعہ کی رات 8 بجے سے 10 بجے تک اسٹار پلس کے سامنے بیٹھے نظر آتے تھے۔
اسٹار پلس ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ چینل ہے جہاں سے جمعہ کو شششش کوئی ہے، کرشمہ کا کرشمہ، وکرال گبرال اور شرارت جیسے ڈرامے نشر ہوتے تھے جو چھوٹوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے۔
سال 2003 سے 2006 کے درمیان ٹیلی کاسٹ ہوئے سیریل ”شرارت“ میں مشہور بھارتی اداکارہ فریدہ جلال، شروتی سیٹھ، شوما آنند، ادیتی ملک، ہرش وششت، کرن ویر بوہرا اور سمپل کول نے اہم کردار ادا کئے تھے۔
یہ ڈرامہ پریوں کے ایسے گھرانے پر مشتمل تھا جن کا داماد ایک عام انسان تھا، جبکہ گھر کی تمام خواتین پریاں تھیں۔
اگر نے یہ ڈرامہ دیکھا ہے تو اس میں استعمال ہونے والا منتر ”شرنگ برنگ سرولنگ، بھوت بھَوِشے ورتمان بدلنگ“ آپ کو ضرور یاد ہوگا۔
اس ڈرامے کو اب 20 سال گزر چکے ہیں اور اس سیریل کی اسٹار کاسٹ کا لک بالکل بدل چکا ہے۔
آج ہم آپ کو ”شرارت“ کے ایک اور کردار ”پیم“ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔ جو اداکارہ سمپل کول نے نبھایا تھا۔
اس شو میں وہ ایک ایسی لڑکی کے کردار میں نظر آئی تھیں، جو اکثر مرکزی اداکارہ شروتی سیٹھ کے ساتھ پنگا لیا کرتی تھی۔
شروتی سیٹھ کے ساتھ ساتھ سمپل کول نے لیجنڈ اداکارہ فریدہ جلال کے ساتھ بھی پنگا لے لیا تھا اور ”شرارت“ میں فریدہ جلال نے انہیں اپنے جادو سے کبھی بینگن تو کبھی کبوتر بنا کر سبق بھی سکھایا تھا۔
اگر ہم سمپل کول کی بات کریں تو اداکارہ نے ”شرارت“ کے علاوہ ”کھچڑی“، ”میری زندگی ہے“، ”ایسا دیس ہے میرا“، ”ساس بنا سسرال“ اور ”تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ“ جیسے کئی مشہور سیریلز میں لیڈ رول ادا کیا تھا۔
لیکن کئی سیریلز میں کام کرنے اور برسوں تک چھوٹے پردے پر راج کرنے کے بعد اداکارہ کو اچانک کام ملنا بند ہوگیا اور آہستہ آہستہ وہ انڈسٹری سے دور ہوگئیں۔
سمپل کول فی الحال طلاق کے بعد اپنے ریسٹورنٹ بزنس پر فوکس کر رہی ہیں۔
آج سمپل بھلے ہی اسکرین سے دور ہوں، لیکن کمائی کے معاملے میں وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ جیسے ہی اداکاری میں ان کے کیریئر کا گراف نیچے جانے لگا، انہوں نے اپنی دوست اور ’شرارت‘ کی ساتھی اداکارہ ادیتی ملک کے ساتھ کاروبار شروع کردیا۔
سمپل کول اور ادیتی ملک ایک نہیں بلکہ کئی ریسٹورنٹس کی مالک ہیں اور اس کاروبار کے ذریعے کروڑوں کماتی ہیں۔
Comments are closed on this story.