Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کو شکست کیسے دی

پاکستان 2023 سے 2027 تک اقوام متحدہ تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب
شائع 03 دسمبر 2023 06:32pm
یونیسکو میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان ممبر ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہو گیا۔ فوٹو ــ فائل
یونیسکو میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان ممبر ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہو گیا۔ فوٹو ــ فائل

یونیسکو میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان ممبر ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہو گیا۔ پاکستان کو 2023 سے 2027 تک اقوام متحدہ تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے دی ، بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر اکیلا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہوا۔

نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان کو دوبارہ منتخب کیا گیا۔ 15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے تھے۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔ یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔

پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس، مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر کردار ادا کرے گا۔

پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

United Nations

UNESCO

UNESCO Executive Board