Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

’صاحب اقتدار ہو کر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے‘

میرے ملک کے سکھ، عیسائی، ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے، مولانا فضل الرحمان
شائع 03 دسمبر 2023 05:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہو کر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے سیاست کرتے ہوئے دینی اور مذہبی شناخت کو برقرار رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ان رویوں کو اپنایا ہے جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں، میرے ملک کے سکھ، عیسائی، ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاسی جماعتوں کے کردار کو دیکھا ہے، ملک میں بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ نہ ہوسکا۔

انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ جزوی طور پر حکومت میں رہی ہے، ہماری جماعت کے کسی شخص پر آج تک کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ مولانا فضل الرحمان نے قوم کو ایک فتنے سے نجات دلائی۔

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Politics

Election 2024