Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور امریکا کے درمیان مشاورت وروابط میں تیزی

آئندہ دوہفتوں میں اہم امریکی عہدیدارپاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ
شائع 03 دسمبر 2023 03:47pm
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے آنے والے دو ہفتوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان مشاورت و روابط میں تیزی آگئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ دوہفتوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کریں گے، ان میں سے امریکی اسسٹنٹ سکریٹری جولیٹا والس کل دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ٹام ویسٹ 7 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے اور 9 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جب کہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا پاکستان کا دورہ 9 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہوگا۔

Pakistan Foreign Office

Pak America

American officials