Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے، نگراں وزیراعظم

انوارالحق کاکڑ کا یونگ انڈس انیشی ایٹو کی تقریب سے خطاب
شائع 03 دسمبر 2023 02:32pm
اسکرین گریب — پی ٹی وی
اسکرین گریب — پی ٹی وی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے، مشترکہ کوششوں سے موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا حل ممکن ہے۔

دبئی پاکستان پویلین میں یونگ انڈس انیشی ایٹو کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ محکمہ فوڈ اینڈ کلچر اور زراعت کی شاندار خدمات کو سراہتا ہوں، آپ سب کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر نے زراعت کی کارکردگی میں شاندار کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہم سب کی موجودگی موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کی کاوشوں کا حصہ ہے، مشترکہ کوششوں کے نتیجےموسمیاتی تبدیلی کےمسائل کا حل ممکن ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، ماحول اور پانی کے چیلنجز سے متعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، لیونگ انڈس کےتحت سٹیک ہولڈرز سے ملکرکردار اداکرناہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم اپنےمستقبل کومحفوظ کرسکتے ہیں، دریائے سندھ کوایک آواز کی ضرورت ہے، ہم ملکریہ آواز بنیں گے، انڈس ہی ہےجو ہمیں خوراک فراہم کرتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیونگ انڈس ہمیں بتاتا ہے کہ 2030 تک11 سے 17ارب ڈالرکی ضرورت ہے، ماحولیاتی فنانس سے ہمارے کروڑوں شہریوں کو فائدہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

UAE

anwar ul haq kakar