Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

ٹیسٹ 14۔دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا
شائع 03 دسمبر 2023 12:56pm

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت کریں گے۔

14رکنی آسٹریلوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

اعلان کردہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے۔

Australia

Pakistan vs Australia