Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو رونڈ ڈالا، 3 سگے بھائی جاں بحق

لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 12:19pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

نواب شاہ میں سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والا سگے بھائی ہیں، جن کی شناخت 18 سالہ شمن خاصخیلی، 40 سالہ گلشیر خاصخیلی اور24 سالہ منور خاصخیلی کے نام سے ہوئی، جب کہ ایک بھائی آصف خاصیلی زخمی ہوا۔

Accident

Road Accident

bike accident