Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمنی: میونخ میں ریکارڈ برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم

760 سے زائد پروازیں منسوخ، بسیں، ٹرام اور ٹرین سروسز بھی معطل
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 11:17am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

جرمنی کے شہر میونخ میں ریکارڈ برفباری کے باعث نظام ذندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

میونخ میں 1993 کے بعد سب سے زیادہ 44 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں ہرطرف سفیدی ہی سفیدی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

شدید برفباری کے باعث 760 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں، بسیں، ٹرام اور ٹرین سروسز بھی معطل، مسافر پھنس کر رہ گئے۔

بائرن میونخ اور یونین برلن کے درمیان فٹبال میچ ملتوی کردیا گیا۔

جرمن ویدر سروس نے کہا کہ صرف 12 گھنٹے میں 44 سینٹی میٹربرف پڑچکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا شدید طوفان سے طیارے برف میں دب گئے ہیں۔

گلاسگو میں بھی برفباری، اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔

Germany

Heavy Snowfall

Munich