Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں ڈکیتی کا ملزم افغان باشندہ نہر میں چھپا رہا، باہر نکلتے ہی گرفتار

ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں پناہ لے رکھی تھی، پولیس
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 12:29pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

حیات آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم واقعات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں پناہ لے رکھی تھی۔

پشاور میں حیات آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا، اور ملزم نے سرچ آپریشن کے وقت گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں پناہ لے رکھی تھی۔ پولیس اہلکار کافی دیر تک ملزم کا انتظار کرتے رہے اور جیسے ہی ملزم نہر میں پانی سے باہر نکلا تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم اسنیچنگ سمیت ڈکیٹی گینگ کا حصہ بھی ہے، اور اس کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس نے اشتہار بھی جاری کر رکھے تھے۔ ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

peshawar

Street Crimes

KPK Police

afghan robber