Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’گتھی‘ سلجھ گئی، کپل شرما اور سنیل گروور پھر ایک ساتھ

دونوں کے درمیان 6 سالہ دوری ختم ہوگئی ہے
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 10:49am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما اور سُنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد ناراضگی ختم ہوگئی، دونوں نیٹ فلکس پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

سنیل گروور نے ’دی کپل شرما شو‘ میں گتھی اور ڈاکٹر مشور گلاٹی جیسے کرداروں کی وجہ سے شہرت پائی تھی، وہ نئے شو میں کپل کے ساتھ نظر آئیں گے۔

آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلکس‘ شو میں ارچنا پورن سنگھ، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر بھی شامل ہوں گے۔

ویڈیو میں کپل نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہیلو دوستو یہ کپل شرما ہیں اور میں جلد ہی ایک شو کے ساتھ آرہا ہوں۔

سنیل گروور بھی یہی کہتے ہیں اور کپل کہتے ہیں چلو اکٹھے چلتے ہیں، اس کے بعد اس نے مزید کہا کہ لہذا ہم 190 سے زیادہ ممالک میں جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سنیل گروور نے کپل شرما کے شوز کامیڈی نائٹس ود کپل اور دی کپل شرما شو کے پچھلے سیزن میں کام کیا تھا۔

اس کے بعد سنیل نے دی کپل شرما شو چھوڑ دیا، جب کپل نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی، جب وہ 2017 میں میلبورن سے گھر جا رہے تھے۔

Bollywood

Kapil Sharma

Comedian Kapil Sharma