Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بالوں کو الٹا کیوں برش کرنا چاہئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اگر آپ کے بال بھی نہیں سلجھتے یا اس دوران زیادہ ٹوٹتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں
شائع 02 دسمبر 2023 11:33pm

خواتین کیلئے لمبے بالوں کو سنوارنا ایک مسئلہ ہی رہا ہے، بالوں میں کنگا یا برش پھیرنا اکثر ایک تکلیف دہ عمل ثابت ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں کئی بال ٹوٹتے ہیں۔

تو کیا بال سلجھانے کا کوئی صحیح طریقہ ہے؟ جی ہاں بالکل ہے، اور وہ طریقہ ہے بالوں میں برش کا کنگی کو اُلٹا پھیرنا۔

انسٹاگرام پیج ”ہیئر سیویئرز“ کے مطابق بالوں کو نیچے سے اوپر کی طرف الٹا سلجھانا چاہیے، اور ایسا کرنے کی کئی وجوہات بھی ہیں جو فائدہ مند ہیں۔

نیچے سے اوپر کی طرف الٹے بال سلجھانے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے بالوں کے نچلے سرے کو سلجھائیں اس کے بعد اوپر کی طرف جائیں۔

الجھنے سے بچاؤ

نچلے حصے سے شروع ہونے سے گرہوں اور الجھے بالوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ بالوں پر تناؤ اور کھچاؤ کو کم کرتا ہے، اور انہیں ٹوٹنے اور پھٹنے سے روکتا ہے۔

بالوں کا کم کھچاؤ

نیچے سے برش شروع کرنے سے بالوں کے جڑوں سے توٹنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، اس طرح تکلیف بھی کم ہوتی ہے۔

بالوں کا ٹوٹنا کم

گیلے ہونے پر بال ٹوٹنے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ جب بال خشک ہوں تو نیچے سے برش شروع کرنا ان کے ٹوٹنے کو کم کرتا ہے، جس سے برش کرنے کا ایک ہموار اور صحت مند تجربہ ہوتا ہے۔

کھوپڑی پر نرمی

نیچے کی طرف سے نرم ہاتھ سے برش کرنا کھوپڑی کے لیے آرام دہ ثابت ہوتا ہے اور غیر ضروری جلن کو روکتا ہے۔ یہ کھوپڑی کے خون کی گردش کو بھی متحرک کرتا ہے اور بالوں کی مجموعی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

بالوں کی برقرار ساخت

بالوں کی نشوونما کی سمت میں برش کرنے سے بالوں کی قدرتی ساخت اور سیدھ کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور بال گھنگریالے یا جھاڑو جیسے نہیں ہوتے۔

خیال رہے کہ بالوں پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے اچھی کوالٹی، چوڑے دانت والی کنگھی یا لچکدار برسلز والا برش استعمال کریں۔

مزید برآں، گیلے بالوں کو برش کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ، کیونکہ پانی سے سیر ہونے پر ان کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

Hair Treatment

haircare

Long Hairs

Brushing Hair